آزاد کشمیر کے آئندہ عام انتخابات کے لیے ضلع پونچھ سے بڑی سیاسی جماعتوں نے ٹکٹ کے امیدواروں کی شارٹ لسٹنگ کر لی

بدھ 13 جنوری 2016 14:04

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جنوری۔2016ء) آزاد کشمیر کے آئندہ عام انتخابات کے لیے ضلع پونچھ سے بڑی سیاسی جماعتوں نے ٹکٹ کے امیدواروں کی شارٹ لسٹنگ کر لی ہے حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی نے حلقہ ایک عباسپور سے سابق مشیر ِ حکومت امجد یوسف ،حلقہ دو ہجیرہ سے سپیکر اسمبلی غلام صادق خان ،حلقہ تین راولاکوٹ سے وزیر سماجی بہبود فرزانہ یعقوب خان ،پاکستان مسلم لیگ (ن) نے عباسپور سے سابق مشیر نسیم سرفراز خان ،حلقہ دو ہجیرہ سے سابق وزیر خان بہادر خان ،حلقہ تین راولاکوٹ سے سابق چےئرمین بلدیہ و ضلعی صدر اعجاز یوسف ،حلقہ چار پاچھیوٹ سے ریاض روشن ،مسلم کانفرنس نے حلقہ ایک سے سابق وزیر قیوم نیازی ،حلقہ دو ہجیرہ سے کمال احمد خان ایڈوکیٹ ،حلقہ تین راولاکوٹ سے اظہر نذر ،حلقہ چار پاچھیوٹ سے طاہر اکرم خان ،جموں کشمیر پیپلز پارٹی نے راولاکوٹ سے خالد ابراہیم خان ،اور پاچھیوٹ سے محمود اقبال خان ،کے ناموں کو حتمی شکل دی ہے تحریک ِ انصاف نے حلقہ عباسپور کا فیصلہ ممبر اسمبلی یاسین گلشن کی تحریک ِ انصاف میں متوقع شمولیت کے باعث فائنل اعلان نہ کرنے کا اعلان کیا ہے حلقہ دو ہجیرہ سے سابق ممبر کشمیر کونسل سوار خان ،حلقہ تین راولاکوٹ سے نےئر ایوب خان ،اور حلقہ چار پاچھیوٹ سے عاطف خان ممکنہ طور پر تحریک ِ انصاف کے امیدوار ہو سکتے ہیں-

متعلقہ عنوان :