راولاکوٹ ‘ حافظ سردار سجاد شائد المعرو ف سجاد افغانی کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں

بدھ 13 جنوری 2016 14:04

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جنوری۔2016ء) مادر ِ پونچھ انتقال کر گئیں معروف جہادی کمانڈر اور حرکة المجاہدین جموں کشمیر کے بانی کمانڈر انچیف حافظ سردار سجاد شائد المعرو ف سجاد افغانی کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں مرحومہ لبریشن فرنٹ ضلع پونچھ کے سابق صدر اور مرکزی رہنماء عبدالحمید خان کی حقیقی پھوپھی اور جے کے این ایس ایف کے سابق مرکزی صدر شائد اعظم کی حقیقی خالہ تھیں انھیں یاد گار سجاد شہید سے ملحق آبائی قبرستان بھیکہ میں سپرد خاک کیا گیا مرحومہ کی نماز جنازہ میں مختلف مکاتب فکر نے شرکت کی صدر ِ آزا دکشمیر سردار محمد یعقوب خان ،وزیر سماجی بہبود فرزانہ یعقوب ،چےئرمین جے کے ایل ایف صغیر خان ،مسلم لیگ (ن) ضلع پونچھ کے صدر اعجاز یوسف ، ڈاکٹر محمدصغیر خان ضلعی جوائنٹ سیکرٹری طیب صواب نے عظیم مجائد کی عظیم والدہ کی وفات پر تعزیت کی ہے -