انجمن تاجران راولاکوٹ ( افتخار فیروز گروپ ) نے بھوک ہڑتال منسوخ کر دی

ایرا کے اعلیٰ حکام کی طرف سے ملنے والی تھپکی کے بعد 15جنوری کو ہونے والی بھوک ہڑتال منسوخ کی گئی

بدھ 13 جنوری 2016 14:04

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جنوری۔2016ء)انجمن تاجران راولاکوٹ ( افتخار فیروز گروپ ) نے ایرا کے اعلیٰ حکام کی طرف سے ملنے والی تھپکی کے بعد 15جنوری کو ہونے والی بھوک ہڑتال منسوخ کر دی انجمن تاجران افتخار فیروز گروپ گزشتہ دو مہینوں سے پی ڈی کے تبادلے کے لیے تحریک چلائے ہوئے ہے پی ڈی نے گزشتہ دنوں احتجاج کے بعد افتحار فیروز کے دفتر میں ان سے ملاقات کی جسکے بعد پی ڈی نے اسلام آباد میں ایرا کے ڈپٹی چےئرمین جنرل ابو بکر سے افتحار فیروز کی دو ملاقاتیں کروائیں ان ملاقاتوں سے قبل انجمن تاجران نے پندرہ جنوری کو راولاکوٹ میں بھوک ہڑتال کا اعلان کیا تھا گزشتہ روز اپنے دفتر میں اخباری نمائندوں کے ایک گروپ سے ملاقات کے بعد ہڑتال ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے -