وزیراعظم پاکستان کے منصوبوں سے پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوا ‘راجہ ابرار ایڈووکیٹ

بدھ 13 جنوری 2016 14:03

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جنوری۔2016ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء سابق امیدوار اسمبلی راجہ ابرار ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کے منصوبوں سے پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوا مسلم لیگ ن اور پاکستان لازم وملزوم ہیں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کی خوشحالی کا منصوبہ ہے دنیا کی نصف آبادی کی معیشت کا راستہ پاکستان سے ہو کر گزرے گا کارکنوں کی عزت نفس اور وقار کا ہر صورت میں خیال رکھیں گے آمدہ دہائی نوجوانوں کی دہائی ہے اس ملک کی قیادت نوجوانوں نے سنمبھالنی ہے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرنیوالوں نے گھاٹے کا سودا نہیں کیان لیگ عوام کے حقوق کی جنگ لڑے گی آئندہ چھ ماہ میں آزادکشمیر کے اندر مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہو گی پاکستان کی طرح آزادکشمیر بھر میں بھی تعمیر وترقی کا جال بچھائیں گے نوجوانوں کو کاربار کے مواقع اور ملازمتیں فراہم کر نے کا عزم کر رکھا ہے نوجوانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی ایوان صحافت میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرراجہ جنید نسیم اور صلاح الدین کی قیادت میں پوسٹ گریجویٹ کالج سے مختلف جماعتیں چھوڑ کر کارکنان کی بڑی تعداد نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی جن میں محسن شاہ ، راجہ محسن ، راجہ احسان شوکت ، عمیر اعوان ، ذیشان سعید ، وقاص کھوکھر ، راجہ دانش ، راجہ خرم ، عقیل شیخ ، سہران ظہور ، ناصر حسین ،را جہ عتیق ، راجہ عاقب ، راجہ کاش ، راجہ نبیل ، راجہ شفقت ، راجہ افضل ، راجہ ابرار ، عدنان ممتاز ، نعمان خورشید ، دانش ، راجہ خرم ، راجہ کاشف ، حماد ، نبیل عباسی نعیم خان ، راجہ عاشر ، زین مغل ، راجہ نعمان ، آصف مغل ، عبید مغل ، عاطف مغل، ندیم مغل ، شاہد چوہدری ، نصیر مغل ، ناصر مغل ، اکرم گیلانی ، عبدالباسط گیلانی ، وقاص احمد ، صادق احمد ، سفیر شیخ ، احمر سدھیر ، امدادالحق ، احسان جلیل، ادریس چغتائی ، راجہ وقار ، سعید عباسی ، ذیشان جواد اکبر، راجہ طاہر ، خالد خورشید ، باسط وحید ، عمران حمید ، وحید راجہ ، وقار نثار ، انس ،اظہر ، بابر علی ہاشمی ، راجہ ارسلان ، راجہ ثاقب ، راجہ فرید ، مقصود اعوان ، کے پی آئی کالج یونٹ کے صدر راجہ اوصاف خان اور انکی قیادت میں شیراز عابد خان ، احتشام گیلانی ، جمیل کیانی ، کامران ترک ، راجہ ادریس ، وقاص مغل، صبور احمد ، حمزہ منظور ، کامران عفل اور دیگر بھی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تقریب سے ضلعی صدر زین محمود ، اسرار اختر ، راجہ اکمل ظفر و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ دور مسلم لیگ ن کا دور ہے راجہ فاروق حیدر اور راجہ ابرار کی قیادت میں نوجوانوں کی محرومیوں کا ازالہ کرینگے مسلم لیگ ن کی قیادت نے بلدیاتی انتخابات میں نوجوانوں کا خاطرخواہ کوٹہ مقرر کرنے کا اعلان کر کے نوجوانوں کے دل جیت لئے ہیں نوجوان مسلم لیگ ن کی عام انتخابات میں کامیابی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے-

متعلقہ عنوان :