مسلم کانفرنس ایک نظریہ اور تحریک کے لیے کام کر رہی ہے‘سردار عتیق احمد خان

بدھ 13 جنوری 2016 14:02

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جنوری۔2016ء)آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ مسلم کانفرنس ایک نظریہ اور تحریک کے لیے کام کر رہی ہے 100 سال کے عرصہ میں سوا لاکھ سے زائد لوگوں نے کشمیر کے لیے اپنی جانوں اور عصمتوں کی قربانیاں دیں مسئلہ کشمیر حل نہ ہونے سے پورا خطہ حالت جنگ میں ہے جہاں کسی بھی وقت جنگ چھڑ سکتی ہے قائد اعظم کے نظریہ کے مطابق پاکستان کی سیاسی جماعتوں کو کام کرنے کی ضرورت ہے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے پاکستان کی زندگی اور موت کے راستے کشمیر سے گزرتے ہیں ان خیالات کا اظہار آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے بابو چوہدری یونس آف چڑی کی طرف سے دےئے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر راجہ خورشید احمد ایڈووکیٹ ، مسلم کانفرنس حلقہ کھوئی رٹہ کے صدر راجہ صغیر احمد ایڈووکیٹ ، رشید رانجھا ایڈووکیٹ، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے صدر ماجد شفیع چوہدری ، ساجد علی چوہدری ، اعجاز سلیم راجہ ، کیپٹن (ر) راجہ محمد الیاس ، رضوان ملک ، نثار اعظم راجہ و دیگر بھی موجود تھے سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ مسلم کانفرنس کے مقاصد کو اگر نوجوان سمجھ جائیں تو پھر کامیابی ہمارا مقدر ہے اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں کہ نوجوانوں کے دل مسلم کانفرنس کی طرف موڑ دےئے مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان مرحوم جاتے جاتے بھی مسلم کانفرنس کو لمبی زندگی دے گئے نوجوان یونین کونسل کی سطح پر کام کریں تاکہ مسلم کانفرنس مزید مستحکم ہو انھوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس اصولوں کی بنیاد پرکسی بھی جماعت کے ساتھ اتحاد کر سکتی ہے پیپلزپارٹی اور نواز لیگ ٹو ان ون تھے اب جا کر تھوڑا سا اختلاف پیدا ہو ا آزاد کشمیر میں منصفانہ الیکشن کر وائے جائیں سیاست میں رواداری اور شائستگی کا دامن تھامیں رکھیں یہی چیزیں کام آنے والی ہیں بے مروتی اور غیر شائستگی کی قیمت ادا کر نی پڑتی ہے آزاد کشمیر کو بیت المال کی زمین نہیں بننے دیں گے گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کی کوششیں نقصان دہ ہیں عالمی برادری پاکستان کو افواج پاکستان کے نقتہ نظر سے دیکھ رہے ہیں سینٹ اسمبلی منگلا ڈیم کے معمالات کو ٹھیک کریں گلگت بلتستان کو صوبہ بنانا تقسیم کشمیر کی سازش ہے سردار عتیق احمد خان نے کارکنوں پر زور دیاکہ جو لوگ ہمیں چھوڑ کر چلے گئے ہیں ان کا پیچھا چھوڑ دیں اور اپنا کام کریں مثبت بنیاد وں پر میثاق جمہوریت کے گندھے کپڑے سامنے آ گئے ہیں ان کو دھونے کے لیے پورے کشمیر کا پانی کم پڑ جائے گا انھوں نے مزید کہا کہ ریاستی تشخص کو بحال کرنے میں ہمیں محنت کرنا ہو گی مسلم کانفرنس کے مقاصد کو گہرائی سے سمجھنے کی ضرورت ہے آزاد کشمیر میں فوج کی نگرانی میں الیکشن ہونے چاہیے اور نادرہ کی نئی فہرستیں تیار کی جائیں تاکہ نئی نسل اپنا حق رائے دہی استعما ل کر سکے ۔