آسٹریلیا نے پاکستانی نژاد بلے باز عثمان خواجہ کو بھارت کیخلاف دوسرے ون ڈے کیلئے ٹیم میں شامل کرلیا

بدھ 13 جنوری 2016 13:58

آسٹریلیا نے پاکستانی نژاد بلے باز عثمان خواجہ کو بھارت کیخلاف دوسرے ..

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء) آسٹریلیا نے پاکستانی نژاد بلے باز عثمان خواجہ کو ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر بھارت کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ کے لیے ٹیم میں شامل کرلیا۔عثمان خواجہ نے کرکٹ میں واپسی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچوں میں سنچریاں بنائی تھیں جبکہ ڈومیسٹک لیگ بگ بیش میں سڈنی تھنڈر کی جانب سے میلبورن اسٹارز کے خلاف جارحانہ 109 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

(جاری ہے)

انھیں اوپنر ڈیوڈ وارنرکی جگہ آسٹریلوی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے، وارنر کی دوسری بیٹی کی ولادت متوقع ہے جس کے باعث وہ ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔آسٹریلیا کے چیف سلیکٹر روڈ مارش کا کہنا تھا کہ عثمان اس سیزن میں شاندار فارم میں ہیں لیکن بدقسمتی سے ایک روزہ سیریز میں وہ ہمارا پہلا انتخاب نہیں تھے۔ان کا کہنا تھا کہ اب ٹیم میں شمولیت ان کے فارم کا بدلہ ہے اور ڈیوڈ وارنر کی غیرموجودگی میں ان کی صلاحیتوں پر ٹیم میں شمولیت پر بڑی خوشی ہے۔

متعلقہ عنوان :