ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت، پی سی بی کا وفاقی حکومت سے رابطے کا فیصلہ

بدھ 13 جنوری 2016 13:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کیلئے بھارت جانے کی اجازت کیلئے وفاقی حکومت سے رابطے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کیلئے بھارت جانے کی اجازت کیلئے وفاقی حکومت سے رابطے کا فیصلہ کیاہے، پی سی بی رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کو خط لکھے گا جس میں بھارت جانے کیلئے باضابطہ اجازت طلب کی جائے گی۔ ٹی 20 ورلڈکپ رواں مارچ اور اپریل میں بھارت میں شیڈول ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ اس سے قبل ایشیاء کپ کیلئے بنگلہ دیش جانے کی اجازت نہیں لی جائے گی کیونکہ حکومت نے صرف بھارت جا کر کھیلنے سے قبل اجازت طلب کرنے کا کہہ رکھا ہے۔