بھارتی حکومت پاکستان کے ساتھ مذاکرات نہ کرے شیو سینا

بدھ 13 جنوری 2016 13:35

بھارتی حکومت پاکستان کے ساتھ مذاکرات نہ کرے  شیو سینا

بھوپال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جنوری۔2016ء) بھارت میں ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا نے مودی سرکار سے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات نہ کرے۔

(جاری ہے)

شیوسینا کے رہنما اور بھارتی وزیر صنعت اننت گیتے نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہماری جماعت کا ہمیشہ یہ موقف رہا ہے کہ جب تک سرحد پار سے دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے تو حکومت کو پاکستان کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں کرنے چاہیے ۔

انہوں نے کہاکہ میں شیوسینا کا کارکن اور حکومت کا حصہ ہوں اور حکومت جو بھی فیصلہ کریگی شیوسینا اس کا ساتھ دے گی۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت پرعزم ہے کہ مستقبل میں پٹھان کوٹ حملے جیسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں۔ انہوں نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :