بھارتی انڈر 19کرکٹ ٹیم کے کپتان ایشان کشن غیر ذمہ درانہ ڈرائیونگ پر گرفتار
ذیشان مہتاب بدھ 13 جنوری 2016 13:34
پٹنہ(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار13جنوری- 2016ء) انڈ ر 19ورلڈ کپ سے پہلے ہی بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا جھٹکا لگ گیا ،بلیو شرٹس کے کپتان ایشان کشن کو پٹنہ پولیس نے غیر محتاط ڈرائیونگ پر گرفتار کر لیا ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق بھارتی انڈر 19کرکٹ ٹیم کے کپتان ایشان کشن نے منگل کی رات اپنے والد کی گاڑی پر خطر ناک ڈرائیونگ کرتے ہوئے رکشے میں پیچھے سے دے ماری جس سے رکشے میں موجود افراد زخمی ہوئے ، اس دوران جائے حادثہ پر ہجوم اکٹھا ہوا اور ایشان نے اپنی غلطی ماننے کی بجائے ان سے لڑائی شروع کر دی جس پر ہجوم نے انہیں خوب مارا اور اسی اثناء میں کسی شہری کی جانب سے پٹنہ پولیس کو اطلاع دیئے جانے پر اس نے موقع پر پہنچ کر ایشان سمیت لڑائی کرنے والے دیگر افراد کوگرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ گاڑی کو بھی قبضے میں لے لیا ۔
17سالہ ایشان کشن کو بی سی سی آئی نے دسمبر 2015ء میں بھارتی کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا تھا ، انہوں نے 2014ء اور 2015ء کے دوران 10رانجی ٹرافی میچز میں 40.89کی اوسط سے 736رنز بنا ررکھے ہیں جس میں 1سنچری اور 5نصف سنچریاں شامل ہیں ۔انڈر 19کرکٹ ور لڈ کپ 27جنوری سے بھارت کے شہر بنگلور میں شروع ہو رہا ہے اور بھارت ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 28جنوری کو آئر لینڈ کے خلاف کھیلے گا ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
نووواک جوکووچ میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گے
-
بھارتی کھلاڑی رانا سنگھ نے پاکستان کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے ، مجھے گالیاں اور دھکے دیئے اس لئے تھپڑ مارا ، پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند
-
یو اے ای کے نوجوان بیڈمنٹن کھلاڑیوں نے بین الاقوامی ٹورنامنٹ جیت کرتاریخ رقم کر دی
-
آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میںمیڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کا پشاور پہنچنے پر تپاک اسقبال
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
لاہور کی بارش نے پاکستانی کرکٹرز کیلئے چائے کا موڈ بنادیا
-
ویرات کوہلی کا آؤٹ ہونے پر غصے کا اظہار: زمین اور کوڑے دان کو بلاّ دے مارا، ویڈیو وائرل
-
راشد لطیف، عثمان خان کے یو اے ای چھوڑنے کے فیصلے سے ناخوش
-
ریٹائرڈ کھلاڑی اب بھی ہماری موجودہ ٹیم کے پلئیرز سے بہت بہتر ہیں، سلمان بٹ کا طنز
-
ویسٹ انڈین آل راؤنڈرسنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کو مسترد کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.