بارش کے بعد شاہینوں کی کیویز کے دیس میں بھرپور ٹریننگ

بدھ 13 جنوری 2016 12:59

بارش کے بعد شاہینوں کی کیویز کے دیس میں بھرپور ٹریننگ

آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 جنوری۔2016ء) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی پندرہ جنوری کو کھیلا جائے گا،گزشتہ روز بارش کے بعد پاکستان ٹیم نے آکلینڈ میں بھرپور ٹریننگ کی۔ٹیم مینجمٹ کے مطابق ہر کھلاڑی فٹ ہے اور سیریز میں حصہ لینے کے لیے بے قرار ہے۔

(جاری ہے)

ادھر کیوی کپتان کین ولیم سن نے بھی پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی۔کہتے ہیں کپتان مک کلم کی موجودگی میں بھی کیوی ٹیم اٹیکنگ کرکٹ جاری رکھیگی اور پاکستان کے خلاف کامیابی واحد مقصد ہوگا۔کین ولیم سن نے کہا کہ پاکستان ٹیم خطرناک ضرور ہے مگر ان کی ٹیم جیت کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔

متعلقہ عنوان :