یوٹی سے بلیک میں لکڑ فروخت کرنے کی شد ید مذمت کرتے ہیں‘شیخ عقیل الرحمن

بدھ 13 جنوری 2016 12:46

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جنوری۔2016ء)جماعت اسلامی آزادکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمن ،حلقہ لچھراٹ کے امیر چوہدری آصف یعقوب،غلام رسول ماگرے نے کہا ہے کہ یوٹی سے بلیک میں لکڑ فروخت کرنے کی شد ید مذمت کرتے ہیں۔مکان کی تعمیر کے لئے شہریوں کو لکڑ نہ فراہم کرنا ظلم وناانصافی ہے۔حکومت اس صورتحال کے تدارک کے لئے فوری اقدامات اٹھائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کاسامنا ہے۔سینکڑوں افراد لکڑ کے حصول کے لئے در بدر ہیں ۔ان کو محض تاریخیں دی جاتی ہیں مگر لکٹر میسر نہیں ہے۔سب سے زیادہ جنگلات رکھنے والے علاقہ کے عوام بھی لکڑ سے محروم ہیں اور بجلی بھی دستیاب نہیں ہے جو کہ ظلم کی انتہاء ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اس حوالے سے فوری طور پر اقدامات اٹھائے تاکہ عوام کو سہولیات میسر آسکیں وگرنہ شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔