جماعت اسلامی کرپٹ نظام کے خاتمے کے لئے جدوجہد کررہی ہے‘شمشیر خان

بدھ 13 جنوری 2016 12:46

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جنوری۔2016ء) جماعت اسلامی آزادکشمیر کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل و ڈپٹی سپریم کمانڈر حزب المجاہد ین کمانڈر شمشیر خان نے کہاہے کہ جماعت اسلامی کرپٹ نظام کے خاتمے کے لئے جدوجہد کررہی ہے اور اسلامی کے عادلانہ نظام کے نفاذ کے لئے کوشاں ہے۔کھاوڑہ کے عوام کلمے والے سبز ہلالی پرچم تلے اکھٹے ہوں۔

عوام آمدہ انتخابات میں آزمائے ہوئے چہروں کو مسترد کرکے دیانتدار قیادت کا انتخاب کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جھنڈگراں میں منعقدہ سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر راجہ خادم حسین اور دیگر قائدین بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو برادریوں اور قبیلوں اور ذاتی مفاد کی سیاست سے بالاتر ہوکرکام کررہی ہے۔علاقہ کے اندر خدمت ،امانت ودیانت کا شاندار ریکارڈ بھی رکھتی ہے۔عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔حکمرانوں نے محض ہوائی اعلانات کے سوا کچھ بھی نہیں کیا عوام آج بھی بے شمار مسائل کا شکار ہیں۔بے روزگاری بڑھتی جارہی ہے۔جماعت اسلامی عوامی مسائل کو حقیقی معنوں میں حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :