گلگت بلتستان کو پاکستان کا صوبہ بنانا کشمیر کی متنازہ حیثیت کو متاثرکرنے کے مترادف ہے‘محمد غالب

بدھ 13 جنوری 2016 12:46

برمنگھم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جنوری۔2016ء) تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو پاکستان کا صوبہ بنانا کشمیر کی متنازہ حیثیت کو متاثرکرنے کے مترادف ہے اس سے بھات کے ناپاک عزائم کو تقویت ملے گے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو دنیا کے سامنے پیش کرنے پہلے ہی دشواریاں پیش آرہی ہیں پاکستان کے ان غیر قانونی اقدامات کے بعد مزیدمشکلات میں اضافہ ہوگا کہ پاکستان تو کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق رائے شماری کا مظالبہ کرتا تھا اور اب خود ہی کشمیر کے حصوں پر قبضہ کر رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت بھی پاکستان کی ان پالیسیوں کو کشمیریوں کی جہدو جہد کے خلاف استعمال کرے گا- کشمیریوں اور پاکستان کے درمیان بھی غلط فہمیاں پیدا ہو ں گے کشمیریوں کی توجہ بھارت سے ہٹ کر پاکستان پر مرکوز ہو جائے گے اس طرح تحریک آزادی کو شدید نقصان ہو گا محمد غالب نے کہا کہ جو لوگ حکومت پاکستان کو ایسے مشوررے دے رہے ہیں وہ درحقیقت بھارتی لابنگ کے مقاصد پورے کر رہے ہیں ان پر کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے ان کے عزائم پاکستان کے لیے بھی انتہائی خطرناک ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کے بیس کیمپ کی سیاسی جماعتوں کو اس موقعہ پر مشترکہ لائعہ عمل اختیار کرنا ہو گا کہ گلگت بلتستان کشمیر کا آئینی حصہ ہیں موجودہ حالات میں انہیں نہ چھیڑا جائے اس سے بے اعتمادی اور غلط فہمیاں پیدا ہونگی اور اس کا سارا فائدہ بھارت کو ہو گا-

متعلقہ عنوان :