مظفر آباد‘ محکمہ جنگلات کے تین آفیسران کو اگلے گریڈوں میں ترقی دیدی گئی

بدھ 13 جنوری 2016 12:41

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء) محکمہ جنگلات کے تین آفیسران کو اگلے گریڈوں میں ترقیاب کردیا گیا ہے یہاں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سید عصمت حسین شاہ‘قمر صدیق اور اشرف پروانہ معاون ناظم جنگلات بی 17میں ترقیاب کیے گئے ہیں ترقیاب ہونے والے افیسران نے وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب سیکرٹری جنگلات فرحت علی میر‘ناظم اعلی ڈاکٹر شفیق الرحمن کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے میرٹ پر ترقیابی عمل میں لائی ہے ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ محکمہ جنگلات کی ترقی وخوشحالی کیلئے اپنی تمام صلاحتیں بروئے کار لائیں گے حکومت ‘وزیر جنگلات ‘سیکرٹری جنگلات سمیت سینئر افیسران کی سرپرستی میں اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔