پیپلزپارٹی آزادکشمیر سٹی میرپور کے سیکرٹری اطلاعات شاہد محمود راٹھور کا کارکنوں سے خطاب

بدھ 13 جنوری 2016 12:39

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء) پیپلزپارٹی آزادکشمیر سٹی میرپور کے سیکرٹری اطلاعات شاہد محمود راٹھور نے کہاکہ پیپلزپارٹی قائد اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے فلسفہ پر یقین رکھتی اور اُن کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی نوجوان قیادت پر ہمیں یقین ررکھتے ہیں اور کہتے ہیں اگر علم ہے تو علم دار بھی ہے۔

ہم حسینی قافلے کو ماننے والے ہیں۔ یہ بات یونیورسٹی کے دور PSFکے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج صدر آزادکشمیر نے مسٹ یونیورسٹی میں خطاب فرما کر شہید بے نظیر بھٹو اور وزیراعظم آزادکشمیر کی ترجمانی کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی جنگل میں منگل بنادیتی ہے ۔

(جاری ہے)

جس سے بے نظیر میڈیکل یونیورسٹی کی ایک مالڈ مثال ہے۔ شاہد محمود راٹھور نے کہاکہ آزادکشمیر کے صدر جناب سردار یعقوب خان نے مسٹ یونیورسٹی میں آنے والے طلبہ وطالبات کے حوصلے بلند کیے ہیں۔

جیسے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری انشاء اللہ جلد پاکستان کے وزیر اعظم ہوں گئے شاہد محمود راٹھور نے کہاکہ آپ پیپلزپارٹی کی قیمتی سرمایہ ہیں۔ وجی جرال جیسے نوجوان اور عامریسین، شاہنواز یسین ، قاسیم مجیداور چوہدری وقاص اشرف اور دیگر جیسے نوجوانوں پر فخر ہے ۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے شانہ بشانہ جدوجہد میں مصروف ہیں ۔شاہد محمود راٹھور نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ شرافت اور روداری کی سیاست پر یقین رکھا ہے اور جیے بھٹو جیے بے نظیر بھٹو کی صدائیں بلند کی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ابھی آزادکشمیر میں الیکشن کا بگل نہیں بجا پانچ پانچ وزراء میرپور کو فتح کرنے لگے نہ ان کے پاس کوئی منشور ہے آج کا جلسہ ن لیگ کی ناکامی کا آخری ان کے تابوت پہاڑی لفظ استعمال کر نے پے عوام 2016کے الیکشن میں پرچی جیسا جواب دے گئی ۔ انشاء پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی جس کے وزیراعظم چوہدری محمد یسین ہوں گئے انشاء اللہ وہی آزادکشمیر میں ن لیگ کا صفایا کر دیں گئے ۔

اور آئندہ ن لیگ والوں کو نکیل ڈالنے گئے ۔ انہوں نے کہاکہ آج کا جلسہ ناکام ترین جلسہ ہے جو کہ کرایہ کے بند ے بلا کرجلسہ کیاہزاروں روپے دے کر وہاں پہنچے ان کو مند کی کھرانی پڑی آج کا جلسہ نام کا ہے۔ انشا اللہ 2016ء میں آزادکشمیرمیں پیپلزپارٹی بھاری اکثریت میں کامیاب ہوئی اور نواز شریف کا بوریا بستر گول ہوجائے گا ن لیگ اور اہم کیو ایم جو آپس میں اتحاد کررہی ہیں۔ یہ پاکستان آرمی کے خلاف سازش ہے۔ جیسے پیپلزپارٹی کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ پیپلزپارٹی پاکستان اور وفاکی علامت ہے۔