نیلم ‘اسلام پورہ سے پی پی پی کی قیادت وزیر تعلیم میاں عبدالوحیدکے رویہ سے تنگ آکر پارٹی چھوڑنے پر مجبور

آئندہ چند دنوں میں لائحلہ عمل طے کر کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائیگا

بدھ 13 جنوری 2016 12:39

نیلم جورا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء) گاؤں اسلام پورہ سے پی پی پی کی اعلیٰ قیادت نے میاں عبدالوحیدوزیر تعلیم کے رویہ سے تنگ آکر پی پی پی چھوڑنے کا اصولی موقف اختیار کر لیا آئندہ چند دنوں میں لائحلہ عمل طے کر کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا‘گاؤں اسلام پورہ نے ہر الیکشن میں پی پی پی کو بھاری مینڈیٹ دیا اس کے باوجود وزیر تعلیم میاں عبدالوحید نے گاؤں کی تعمیر و ترقی پہ کوئی توجہ نہیں دی عوام علاقہ نے وزیر تعلیم سے بار بار ملاقات کے بعد گاؤں اسلام پورہ آنے کی دعوت دی مگر موصوف نے وقت نہ ہونے کا بہانہ بنا کر گاؤں اسلام پورہ کو مکمل نظر انداز کر دیا جس کی وجہ سے گاؤں اسلام پورہ کی اہم ترین شخصیات نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیاہے۔

متعلقہ عنوان :