سابق امیدوار اسمبلی سردار فہیم اختر ربانی ایڈووکیٹ کی صحافیوں سے بات چیت

بدھ 13 جنوری 2016 12:39

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء) سابق امیدوار اسمبلی سردار فہیم اختر ربانی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرادری کی قیادت میں چٹان کی طرح مظبوط ہوچکی ہے، پارٹی پرچم تھام کر انھوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کے نظریات وافکار کی روشنی میں جدوجہد شروع کردی ہے،کارکنان پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے ہاتھ مظبوط بناتے ہوئے پارٹی کی مظبوطی کے لیے میدان عمل میں نکل پڑیں،مستقبل پیپلز پارٹی کا ہے،پیپلز پارٹی کے مارشل لاء کا مقابلہ کیا،مارشل لاء کی پیدواریں آزادکشمیر پر چڑھائی کرنے کی کوشش کررہے ہیں،عوام ضیاء باقیات کو مسترد کرتے ہوئے آمدہ الیکشن میں سیاسی تدفین کریں گے،آزادکشمیر میں پیپلز پارٹی وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں ایک مظبوط سیاسی قوت بن چکی ہے،وزیراعظم کی قیادت میں حکومت نے خطہ میں تعمیروترقی کا انقلاب برپا کردیا، گجن گوجرہ دھڑہ پڑینیاں ،پلندری کلہ روڈ کے نوٹیفیکیشن جاری کرنے پر وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید اور وزیر تعمیرات وشاہرات چوہدری رشید کے شکرگزار ہیں، گجن گوجرہ روڈ کا بنا ٹینڈر و نوٹیفیکیشن سنگ بنیاد رکھنے کی ناکام کوشش کرنے والے جعل ساز آج منہ چھپاتے پھر رہے ہیں،ان کی جعل سازی سے عوام واقف ہوچکے ہیں،جعل سازوں کو بلوچ کے عوام مسترد کرتے ہوئے ووٹ کی پرچی سے جواب دیں گے، آمدہ الیکشن میں دوتہائی اکثریت سے دوبارہ حکومت بنائیں گے،ماضی کی سواداعظم جماعت کو ماں کا درجہ دیکر غداری کرنے والے آج سیاسی یتیم آج دربدر ہیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز یہاں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا انھوں نے کہا کہ برجیس طاہر نے بلوچ کی روایت برقرار رکھتے ہوئے آزادکشمیر پر چڑھائی شروع کردی ہے،بازاری زبان ان کا خاصہ بن چکی ہے،وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کے خلاف ہرزہ سرائی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،برجیس طاہر اور دیگر وفاقی وزراء کے ہمراہ آزادکشمیر کی عوام کو مرعوب کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں،جس کا بدلہ آزادکشمیر سے عبرت ناک شکست سے ہی ملے گا،آزادکشمیر کو چراگاہ سمجھنے والے ہوش کے ناخن لیں، گلگت بلتستان آزادکشمیر کا آئینی حصہ ہے اور رہے گا،گلگت کو صوبہ بناکر کشمیر کی آئینی حیثیت مسخ کرنے والے غور سے سن لیں،کشمیری عوام ایسا قطعا نہیں کرنے دیں گے،ہمارے اسلاف نے زندہ کھالیں کھنچوا کر اس خطہ کو آزاد کروایا،دونوں اطراف کے کشمیری بھارتی مظالم کے خلاف سینہ سپر ہیں،کشمیریوں کو کوئی اپنے پیدائشی حق سے محروم نہیں کرسکتا،انھوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں وزیراعظم کی قیادت میں حکومت نے خطہ کو ایجوکیشن سٹی میں تبدیل کردیا،آنے والا دور بھی ہمارا ہے،بلوچ میں پیپلز پارٹی ناقابل تسخیر قوت بن چکی ہے،آمریت سے سیاسی یتیموں کو بلوچ کے عوام نے مسترد کر دیا ہے،ماضی میں برادریوں کے نام پر تقسیم کرکے ووٹ حاصل کرنے والوں کو الیکشن سے قبل شکست نظر آرہی ہے،ضمنی الیکشن میں عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر عوامی مینڈیٹ چرانے والوں کو اب ایسا نہیں کرنے دیا جائے گا جس کے وہ خواب دیکھ رہے ہیں،بلوچ کے عوام کے ضمیر کونسل کے فنڈز کی غیر آئینی تقسیم سے نہیں خریدے جاسکتے،بلوچ کے باضمیر عوام استحصالی ٹولے کو ووٹ کی پرچی سے مسترد کرتے ہوئے عبرت ناک شکست سے دوچار کریں گے،آزادکشمیر میں ن لیگ کا کوئی مستقبل نہیں ،الیکشن2016کا میدان سجے گا تو نواز لیگ کو اپنی حیثیت کا اندازہ ہو جائے گا، مسلم لیگ نون اندورنی خلفشار کا شکار ہے،میاں نوازشریف کو اپنے نادان مشیران ہی لے ڈوبیں گے،آزادکشمیر کے فنڈز روک کر کونسل فنڈز کی بند ربانٹ سے آزادکشمیر کو فتح نہیں کیا جاسکتا،آزادکشمیر میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے پھر حکومت بنا کر عوامی خدمت کو جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :