پی سی بی کا بھارت میں شیڈول ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شرکت کیلئے وفاقی حکومت سے رابطے کا فیصلہ
ذیشان مہتاب بدھ 13 جنوری 2016 12:35
لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار13جنوری- 2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے مارچ میں بھارت میں شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے میں شرکت کے حوالے سے وفاقی حکومت سے رابطہ کر نے کا فیصلہ کیا ہے ۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق پی سی بی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ بورڈ وفاقی حکومت سے رابطہ کر کے بھارت میں شیڈول ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شرکت کے لیے اجازت طلب کرے گا اور اس سلسلے میں جنوری کے آخری ہفتے میں وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ سے این او سی مانگا جائے گا ،کرکٹ بورڈ وفاقی حکومت کو بھارت میں شیڈول ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شرکت کی اجازت دینے کے لیے راضی کرنے کی کوشش بھی کرے گا۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق حکومت نے اگلے ماہ بنگلہ دیش میں شیڈول ایشیا کپ ٹی ٹونٹی ٹورنامنت میں شرکت کے لیے اجازت لینے کی کوئی شرط نہیں رکھی ، صرف بھارت جاکر کھیلنے کے لیے وفاقی حکومت کی اجازت درکار ہے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیزٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ (کل)کھیلا جائے گا
-
’دی روک‘ نے اپنی ڈبلیو ڈبلیو ای میں واپسی سے 9 ملین ڈالرز سے زیادہ کی کمائی کرلی
-
شعیب اختر نے اپنی مالی کامیابی کا راز بتا دیا
-
محمد عامر نے پاکستان کرکٹ میں واپسی میں سہولت کاری کا کریڈٹ شاہین آفریدی کو دیدیا
-
علیم ڈار 25 سال ذمہ داریاں نبھانے والے دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
-
شاہین آفریدی کو غلط طریقے سے کپتان کے عہدے سے ہٹایا گیا : رمیز راجہ
-
قومی ٹیم میں کم بیک ایسا لگ رہا ہے جیسے میرا ڈیبیو ہو: محمد عامر
-
پنڈی سٹیڈیم میں بارش، بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کو ملنے پر سوال اٹھا دیا
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.