محمد عامر کی ٹیم میں شمولیت سے مجھ پر باؤلنگ کا بوجھ کم ہو گا:وہاب ریاض

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 13 جنوری 2016 12:10

محمد عامر کی ٹیم میں شمولیت سے مجھ پر باؤلنگ کا بوجھ کم ہو گا:وہاب ریاض

آکلینڈ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار13جنوری- 2016ء) قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ محمد عامر کی ٹیم میں شمولیت سے ان پر باؤلنگ کا بوجھ کم ہو جائے گا ۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 30سالہ فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ نوجوان فاسٹ باؤلر کی ٹیم میں شمولیت سے ان پر گزشتہ ایک سال سے موجود باؤلنگ کا بوجھ کم کرنے میں مدد ملے گی ، محمد عامر کوایک اور موقع مل رہا ہے اور انہیں امید ہے کہ وہ پرانی غلطیا ں نہیں دہرائے گا ، نوجوان پیسر نے ماضی میں بھی اپنی باؤلنگ سے خود کو منوایا تھا ۔ وہاب ریاض کا مزید کہنا تھا تجربہ کار فاسٹ باؤلر عمر گل کی ٹیم میں واپسی سے بھی گرین شرٹس کا باؤلنگ اٹیک مضبوط ہوگا ۔