معروف اداکار نے پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی ٹیم کی حمایت کر دی

بدھ 13 جنوری 2016 11:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 جنوری۔2016ء) معروف اداکار نے پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی ٹیم کی حمایت کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا بخار سر چڑھ کر بولنے لگا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان سپر لیگ کے معاملات میں مختلف شعبے کیلوگوں کی جانب سے کافی دلچسپی دکھائی جا رہی ہے اور اپنی پسندیدہ ٹیموں کی حمایت میں پیغامات جاری کیے جا رہے ہیں۔ اب معروف اداکار حمزہ علی عباسی بھی میدان میں آ گئے ہیں۔ حمزہ علی عباسی نے اسلام آباد کا رہائشی ہونے کے باوجود پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی ٹیم کی حمایت کر دی ہے۔ اس حوالے سے حمزہ علی عباسی نے پشاور زلمی کی کٹ پہن کر فوٹو سیشن بھی کروایاجس کی تصاویر سوشل میڈیا پر کافی پسند کی جا رہی ہیں۔