ای بک ریڈر کا آرڈر دینے والے کو رسولی کے نمونے مل گئے
فہد شبیر بدھ 13 جنوری 2016 00:08
برسٹل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری۔2016ء)ایک برطانوی شخص ، جس نے کنڈل ای بک ریڈر کا آرڈر دیا تھا، کو ای بک ریڈر کی بجائے رسولی کے نمونے مل گئے۔ تفصیلات کے مطابق برسٹل سے تعلق رکھنے والے جیمز پوٹن نے کنڈل ای بک ریڈر کا آرڈر دیا مگر فیڈایکس کورئیر نے اسے رسولی کےنمونے لا دئیے۔
(جاری ہے)
حیرت انگیز طور پر باکس کے باہر جیمز کا ہی نام لکھا تھا مگر باکس کے اندر ای بک ریڈر کی بجائے میڈیکل کٹ موجود تھی، جو غالباً کسی ہسپتال کو بھیجی گئی تھی۔
جیمز کا کہنا ہے کہ اس نے فیڈایکس سے رابطہ کر کے رسولی کے نمونے واپس اٹھانے کا کہا تھا مگر فیڈایکس نے کئی دنوں تک انہیں واپس نہیں اٹھایا۔ جیمز نے بی بی سی کو بتایا کہ کئی دن بعد رسولی کے یہ نمونے اس کی اصل منزل تک پہنچانے کےلیے اٹھائے گئے۔ اس کے کچھ دن بعد فیڈایکس نے جیمز کا کنڈل ڈھونڈ کر اسے واپس کر دیا۔ فیڈایکس کا کہنا ہے کہ ہم اس غلطی پر شرمندہ ہیں اور اپنے سسٹم کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.