فیصل آباد ،غیر معیاری دودھ فروخت کرنے پر دو دکانوں کو سیل کر دیا گیا

منگل 12 جنوری 2016 22:22

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جنوری۔2016ء) ڈویژنل ٹاسک فورس اوراسسٹنٹ کمشنر ( سٹی ) کا محکمہ صحت کی ٹیم کے ہمراہ نچھاپہ، غیر معیاری دودھ فروخت کرنے پر دو دکانوں کو سیل کر دیا ۔اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جنوری۔

(جاری ہے)

2016ء کے مطابق چیئرمین ڈویژنل ٹاسک فورس / ایم پی اے حاجی خالد سعید کی زیر نگرانی ‘ اسسٹنٹ کمشنر ( سٹی ) بلال ابڑو کے ہمراہ محکمہ صحت کی ٹیم ڈاکٹر ضیا الحسن ‘ ڈاکٹر عبدالستارقریشی ‘ ڈاکٹر اسلم پرویز اور فوڈ انسپکٹر محمد عارف نے مختلف علاقوں میں دکانوں پر دودھ کے معیار کو انسٹنٹ کٹ کے ذریعے موقع پر چیک کیا اس دوران داتا ملک شاپ ریگل روڈ اور مدینہ ملک شاپ ڈگلس پورہ پر فروخت ہونے والا دودھ غیر معیاری اور انسانی استعمال کے لئے غیر موزوں ثابت ہونے پر انہیں سیل اور فروخت ہونے والا غیر معیاری سینکڑوں کلو دودھ ضائع کر دیا گیا۔

ڈویژنل ٹاسک فورس نے دکانداروں کو خبردار کیا ہے کہ غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء کی فروخت سے اجتناب کریں ورنہ وہ قانونی کارروائی سے بچ نہیں سکیں گے ۔

متعلقہ عنوان :