بلوچستان کے12 وزراء نے حلف اٹھا لیا ،گورنر بلوچستان نے وزراء سے حلف لیا

منگل 12 جنوری 2016 22:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جنوری۔2016ء) بلوچستان کے12 وزراء نے حلف اٹھا لیا، منگل کو گورنر ہاؤس کوئٹہ میں منعقدہ تقریب میں گورنر بلوچستان نے وزراء سے حلف لیا تقریب میں بلوچستان اسمبلی کی اسپیکر اور تمام اراکین اسمبلی سمیت سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سول اداروں کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے گزشتہ روز بلوچستان میں مری معاہدے کے تحت 2013 کے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد بننے والی حکومت اپنی ڈھائی سالہ مدت پوری کر نے کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وزیراعلیٰ پاکستان میاں محمد نوازشریف ،پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی، نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر وسینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے مری معاہدے کے تحت ڈھائی سالہ وزارت اعلیٰ نیشنل پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے پاس رہنے کے بعد دسمبر 2015 میں انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیاجس کے بعد پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی سربراہ چیف آف جھالاوان سینئر صوبائی وزیر نواب ثناء اللہ زہری بلوچستان کے وزیراعلیٰ نامزد ہوئے اور24 دسمبر2015 کو حلف اٹھانے کے بعد ان کی کا بینہ کے12 وزراء جن میں نواب محمدخان شاہوانی، نواب ایاز جوگیزئی،نواب جنگیز مری، رحمت صالح بلوچ، عبدالرحیم زیارتوال، سردار سرفراز ڈومکی،سرفراز بگٹی،ڈاکٹر حامد خان اچکزئی، مجیب الرحمان محمد حسنی، سردار اسلم بزنجو،شیخ جعفرخان مندوخیل،سردار مصطفی خان ترین نے حلف اٹھایا جن سے گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے حلف لیا اس موقع پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی محترمہ راحیلہ حمید خان درانی ، صوبائی اسمبلی کے تمام اراکین مختلف محکموں کے سیکرٹریز، سول اداروں کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں کے رہنماء اور کارکن بھی موجود تھے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ نے سرانجام دیئے ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت بہت جلد5 مشیروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دے گی۔

متعلقہ عنوان :