مفتی کفایت اللہ کیخلاف جانبدارانہ مقدمہ درج کیاگیاہے ،جمعیت علماء اسلام

بھاگ شہرمیں فرقہ واریت کوہوادینے کی کوشش کی جارہی ہے ،بیان

منگل 12 جنوری 2016 22:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جنوری۔2016ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کہاگیاہے کہ تحصیل بھاگ میں جمعیت کے رہنماخطیب مفتی کفایت اللہ کے خلاف ایس ایچ اواوراے ایس آئی کی جانب سے جانبدارانہ مقدمہ درج کیاگیاہے جس سے بھاگ شہرمیں فرقہ واریت کوہوادینے کی کوشش کی جارہی ہے بیان میں کہاگیاکہ بھاگ کی تمام سیاسی جماعتوں،تاجربرادری،اقلیتی برادری،سول سوسائٹی اورمیونسپل کمیٹی کے ارکان نے مشترکہ اجلاس میں مفتی کفایت اللہ کے خلاف جانبدارانہ مقدمہ درج کرنے کی مذمت کی اورایس ایچ اواوراے ایس آئی کے خلاف فوری طورمحکمانہ کارروائی کامطالبہ بھی کیابیان کے مطابق میونسپل کمیٹی نے ایس ایچ اوکی جانبداری کے خلاف متفقہ قراردادبھی پاس کی بیان میں کہاگیاکہ جمعیت علماء اسلام ہرگزفرقہ واریت پریقین نہیں رکھتی ،جمعیت فرقہ واریت کوہوادینے والی ہرکوشش کی مخالفت کرے گی مسلمانوں کوفرقہ واریت کے نام پرتقسیم کرنااغیارکی سازش ہے ہمیں چاہیے کہ ان کی سازشوں کوناکام بنادیں بیان میں پولیس کے اعلی حکام سے مطالبہ کیاگیاکہ وہ بھاگ میں فرقہ واریت کوہوادینے والی کوششوں کوناکام بنانے کے لئے فوری طورایس ایچ اوبہادرخان اوراے ایس آئی ناصرحسین کے خلاف محکمانہ کارروائی کریں اوربھاگ سے ان کاتبادلہ کریں۔

متعلقہ عنوان :