Live Updates

میرا اپنا بھتیجا گزشتہ چھ ماہ سے لاپتہ ہے ، آپ کے بیٹے کا کیاپتہ کراؤں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والی خاتون کا مسئلہ حل کرنے کی بجائے بے بسی کا اظہار

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی اظہر جدون نے خاتون کی بات سننے کے بجائے اپنا موبائل فون گم ہونے کادکھڑا سنا دیا

منگل 12 جنوری 2016 22:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جنوری۔2016ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے عمران خان کی ہدایت پر ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والی غمزدہ ماں کو تسلی اور بیٹے کی بازیابی کی یقین دہانی کرانے کے بجائے اپنی بے بسی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میں کیا کروں میرا اپنا بھتیجا لاپتہ ہوا ہے جس کا کچھ پتہ نہیں چل رہا ، ایبٹ آباد سے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی ڈاکٹر اظہر جدون نے خاتون کی بات سننے کے بجائے اپنا موبائل فون گم ہونے کی دہائی دینا شروع کر دی۔

منگل کو یہاں ایک مقامی ہوٹل میں عمران خان کی پریس کانفرنس میں جب ایبٹ آباد کی ایک متاثرہ خاتون نے کے پی کے پولیس کی جانب سے اس کے لاپتہ بچے کو بازیاب نہ کرانے کی شکایت کی تو عمرن خان نے خاتون کو تقریب میں موجود وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے بات کرنے کے لئے کہا اور وزیر اعلیٰ کو ہدایت کی کہ وہ خاتون کی بات سن کر اس کے بیٹے کی بازیابی کے لئے اقدام کریں ۔

(جاری ہے)

پرویز خٹک نے متاثرہ خاتون کا دکھڑا سننے کے بعد اسے بیٹے کی بازیابی کے حوالے سے کوئی یقین دہانی کرانے کی بجائے کہا کہ میں کیا کر سکتا ہوں میرا اپنا بھتیجا لاپتہ ہے اس کا کچھ پتہ نہیں چل رہا ۔ وزیر اعلیٰ نے خاتون سے درخواست لے کر ادھر ادھر کی باتیں کرکے معاملہ گول کر دیا ۔ متاثرہ خاتون نے جب پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی اظہر جدون سے مدد طلب کی تو انہوں نے اس کی بات سننے کی بجائے کہا کہ میرا تقریب میں موبائل گم ہو گیا ہے میں اس کی تلاش میں ہوں میں کچھ نہیں کر سکتا۔

دوسر ی جانب پی ٹی آئی کے کارکنا ن نے سیکرٹریٹ کے باہر متاثرہ خاتون اور ان کو لانے والی عام آدمی پارٹی کی سیکرٹری جنرل اوراین جی او کی ایک رکن شاہدہ پروین کو ڈانٹ دیااور کہاکہ آپ نے ہماری پریس کانفرنس خراب کرادی ۔ آ پ کو ایبٹ آباد پولیس حکام کے پاس جانا چاہئے تھا اور متاثرہ خاتون کا مسئلہ وہاں سے حل کروانا چاہئے تھا

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :