پیپلزپارٹی کے دورحکومت میں وفاق مضبوط ہوا ‘موجودہ حکومت فیڈریشن کو کمزور کرنے پر تلی ہے ‘پاک چین اقتصادی راہداری پرمسلم لیگ (ن)ایک طرف اوردیگر تمام جماعتیں دوسری طرف ہیں‘ سندھ حکومت نے تھر میں قحط سے ہلاکتوں کی صورتحال پر قابو پانے کیلئے کئی اہم اقدامات کئے ہیں
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی غلام احمد بلور کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کے بعدمیڈیا سے گفتگو
منگل 12 جنوری 2016 22:12
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جنوری۔2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے دورحکومت میں فیڈریشن مضبوط ہوئی موجودہ حکومت فیڈریشن کو کمزور کرنے پر تلی ہوئی ہے ‘پاک چین اقتصادی راہداری پرمسلم لیگ نواز ایک طرف جبکہ دیگر تمام جماعتیں دوسری طرف ہیں‘تھر میں قحط سے ہلاکتوں پر سندھ حکومت نے وہاں کئی اہم اقدامات کئے ہیں۔
وہ منگل کو پیپلزپارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ اے این پی کے رہنماء غلام احمد بلور سے ان کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کے بعدمیڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔(جاری ہے)
اس موقع پر سید خورشید شاہ نے وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری پر مسلم لیگ (ن) کا موقف الگ جبکہ دیگر تمام سیاسی جماعتوں کا الگ ہے حکومت آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلوں کے مطابق منصوبے پر عمل کرے۔
سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ان کے دور حکومت میں فیڈریشن مضبوط ہوئی اٹھارہویں ترمیم کے ذریعے صوبوں کو حقوق دیئے گئے موجودہ حکومت نے پھر سے صوبوں کونظرانداز کرنا شروع کردیا ہے اس سے فیڈریشن کو نقصان پہنچے گا۔تھرمیں قحط سے ہونے والی اموات کے حوالے سے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے وہاں کئی اہم اقدامات کئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.