پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹوکا پارٹی کی صوبائی قیادت کی کار کردگی پر سخت اظہار برہمی

پنجاب کے پارٹی رہنماوں نے شرمندگی سے سر جھکا لیے‘سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان کی شکایت لگانے کی کوشش پر بلاول بھٹو نے انکو بھی کھر ی کھر ی سنا دیں ‘پارٹی کی صوبائی تنظیم کی کار کردگی رپورٹ کو بھی مسترد کر دیا ‘دوبارہ پارٹی کی کار کردگی کے حوالے سے رپورٹ پیش کر نے کی ہدایت کردی ‘لاہور سمیت پنجاب کے تمام اضلاع میں پارٹی کونشنز منعقد کر نے کا بھی اعلان کر دیا ‘ذرائع پیپلزپارٹی کو مزید مضبوط او ر فعال کر نے کیلئے باتوں کی نہیں عملی اقدامات کی ضرورت ہے ‘چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا اجلاس سے خطاب

منگل 12 جنوری 2016 20:20

پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹوکا پارٹی کی صوبائی قیادت کی کار کردگی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جنوری۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹوکا پارٹی کی صوبائی قیادت کی کار کردگی پر سخت اظہار برہمی ‘ پنجاب کے پارٹی رہنماوں نے شرمندگی سے سر جھکا لیے‘سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان کی شکایت لگانے کی کوشش پر بلاول بھٹو نے انکو بھی کھر ی کھر ی سنا دیں ‘پارٹی کی صوبائی تنظیم کی کار کردگی رپورٹ کو بھی مسترد کر دیا ‘دوبارہ پارٹی کی کار کردگی کے حوالے سے رپورٹ پیش کر نے کی ہدایت کردی ‘لاہور سمیت پنجاب کے تمام اضلاع میں پارٹی کونشنز منعقد کر نے کا بھی اعلان کر دیا ۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کا اہم اجلاس بلاول ہاؤس لاہور میں بلاول بھٹو کی قیادت میں منعقدہ ہوا جس میں سابق وزراء اعظم سید یوسف رضا گیلانی ‘راجہ پر ویز اشرف‘پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو ‘مخدوم سید احمد محمود ‘جہا نگیر بدر ‘مر کزی سیکرٹری اطلا عات قمر الزمان کائرہ سمیت دیگر بھی موجود تھے اجلاس کے دوران سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان نے چیئرمین کو شکایت لگانے کی کوشش کی اور کہا کہ پی پی پنجاب میں مکمل طور پر ناکام ہورہی ہے ۔

(جاری ہے)

شکایت کے جواب میں بلاول نے فردوس عاشق اعوان کو جھاڑ پلادی اور کہا کہ آپ نے سیالکوٹ میں کیا کام کیا؟ غریب آج بھی پی پی کی طرف دیکھتے ہیں لیکن آپ لوگوں کے پاس غریبوں کیلئے وقت نہیں ہے‘ آپ لوگ کچھ کرتے تو بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کو شکست نہ ہوتی۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹونے میاں منظور وٹو کی کا ر کردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے اس موقعہ پر اجلا س سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی آج بھی عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے مگر پارٹی کو مزید مضبوط او ر فعال کر نے کیلئے باتوں کی نہیں عملی اقدامات کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں (ن) لیگ کی حکومت کی بدتر ین نااہلیاں سامنے آرہی ہیں ان حالات میں پنجاب کی قیادت انکی عوام دشمن پا لیسوں کو نشانہ بنانے کی بجائے خاموش ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پنجاب کی سطح پر حکمرانوں کی ناقص پا لیسوں کو قوم کے سامنے بے نقاب کر یں اور پارٹی کو مضبوط بنانے کیلئے اضلاع کی سطح پر کنونشز کا انعقاد بھی کیا جا ئے۔