ریونیو کی وصولی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،گیان چند اسرانی

پراپرٹی ٹیکس ڈویژن میں ایک سال تک تبادلہ نہیں کیا جائیگا،وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ

منگل 12 جنوری 2016 19:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جنوری۔2016ء) سندھ کے وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گیان چند اسرانی نے کہا ہے کہ پراپرٹی ٹیکس میں وصولی کی شرح قابل اطمینان نہیں ہے س کو مقررہ ہدف تک لانے کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھائے جائیں اور ریونیو کی وصولی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا کیونکہ سرکاری ریونیو قوم کی امانت ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پراپرٹی اور پروفیشنل ٹیکس کے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ رواں مالی سال میں پراپرٹی ڈویژن کا کل ٹارگیٹ 2247ملین ہے جو کہ اپنے99فیصد ہدف کی تکمیل پر ہے اس موقع پر کراچی کی 23ڈویژن کے افسران اور انسپکٹر ز نے پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کے بارے میں بریفننگ دی جس پر انہوں نے عدم اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایات دیں کہ پراپرٹی ٹیکس کے تمام ڈویژن کے عملہ کی تعداد بڑھائی جائے اور ایک سال تک کسی بھی افسر اور ماتحت عملہ کا تبادلہ نہ کیا جائے جس سے ان کے اہداف کی وصولی کے بارے میں استعداد کا موازنہ ہوگا مزید برآں انہوں نے تمام افسران کو اہداف کی وصولی کے بارے میں سخت تنبیہ کی اور اپنے ٹارگیٹ سے کم اہداف حاصل کرنے والے افسران کو ایک ماہ کی وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود اپنے علاقوں میں سروے کریں اور اپنے یونٹس کی اسسمنٹ رپورٹ جاری کریں اس کے علاوہ پراپرٹی ٹیکس کے نادہندہ گان کو بتائیں کہ ٹیکس نہ دینے سے ان کی جائیداد کی ملکیتی حیثیت کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سیکریٹری ایکسائز مدثر اقبال ،ڈائریکٹر جنرل شبیر احمد شیخ ،ڈائریکٹر پراپرٹی سبطین بخاری ،ڈائریکٹر پروفیشنل ایوب پٹھان سمیت کراچی ڈویژن کے تمام ای ٹی اوز نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :