ادبی، تعلیمی اور تاریخی اداروں کی بحالی اور اْن کی کارکردگی کو بہتر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے،صدرممنون حسین

ادبی و تعلیمی سرگرمیوں کے زریعے معاشرے میں یک جہتی پیداہوگی، مشیر برائے قومی تاریخ اور ثقافتی ورثہ عرفان صدیقی سے بات چیت

منگل 12 جنوری 2016 19:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جنوری۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ ادبی، تعلیمی اور تاریخی اداروں کی بحالی اور اْن کی کارکردگی کو بہتر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس طرح نہ صرف ہم اپنے آباؤ واجداد کا ورثہ اپنی اگلی نسلوں میں منتقل کرسکیں گے بلکہ ادبی ذوق کی ترویج بھی ممکن ہوسکے گی۔

(جاری ہے)

یہ بات صدر مملکت نے وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ اور ثقافتی ورثہ عرفان صدیقی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے صدر مملکت سے ایوانِ صدر میں ملاقات کی۔

عرفان صدیقی نے اپنی نئی ذمہ داری کے حوالے سے صدر مملکت کو آگاہ کیا۔ صدرمملکت نے عرفان صدیقی کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارک باد دی اور اس امر کا اظہار بھی کیا کہ ان کی نگرانی میں ادبی و تعلیمی سرگرمیوں کے زریعے معاشرے میں یک جہتی پیداہوگی۔ صدر مملکت ممنون حسین نے مزید کہا کہ قائد اعظم،علامہ اقبال اور دیگر قومی رہنما کے افکار اگلی نسلوں تک پہنچانے کے لیے باضابطہ کوشش کرنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :