سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ صفورا کو فوجی عدالت میں منتقل کیے جانے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت تین دن کے لئے ملتوی کردی

منگل 12 جنوری 2016 19:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جنوری۔2016ء) سندھ ہائی کورٹ میں سانحہ صفورا کو فوجی عدالت میں منتقل کیے جانے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت تین دن کے لئے ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں سانحہ صفورا کے مبینہ سہولت کار نعیم ساجد کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی کہ پی پی او کی دفعہ 174 کے تحت ٹرائل کورٹ کی اجازت کے بغیر کسی مقدمہ کو فوجی عدالت کو منتقل نہیں کیا جاسکتا درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کی عدالت میں وفاقی حکومت کی جانب جواب جمع کرانے کی مہلت طلب کرنے پر عدالت نے سماعت تین دن کے لیئے ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :