چائنا کٹنگ ا ور غیر قانونی الاٹمنٹ کے الزام میں گرفتار کے ڈی اے افسران کی درخواست ضمانت کی سماعت 18 جنوری تک ملتوی

منگل 12 جنوری 2016 19:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جنوری۔2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے چائنا کٹنگ ا ور غیر قانونی الاٹمنٹ کے الزام میں گرفتار کے ڈی اے افسران کی درخواست ضمانت کی سماعت 18 جنوری تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں کے ڈی اے کے افسران عبدالقوی،ایڈیشنل ڈائریکٹر نثار شیخ اور ڈائریکٹر ماسٹر پلان راشد عقیل نے درخواست ضمانت دائر کی تھی درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کی نیب کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان پر غیر قانونی الاٹمنٹ کا ریفرنس دائر کیا گیا ہے اور اس سے تفتیش جاری ہے عدالت نے سماعت 18 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے نیب حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں۔

متعلقہ عنوان :