پاک چین اقتصادی راہداری ایک عظیم قومی منصوبہ ہے،اتفاق رائے پیداکیا جائے‘میاں مقصود احمد
حکومت تمام سیاسی جماعتوں کے تحفظات کوجلد از جلد دور کرے‘امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصوداحمد
منگل 12 جنوری 2016 19:10
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جنوری۔2016ء ) امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہاہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری ایک عظیم قومی منصوبہ ہے،وفاقی حکومت اس حوالے سے صوبوں میں پائے جانے والے خدشات اور تحفظات کو دور کرے اور اتفاق رائے پیداکرے تاکہ پاکستان ترقی وخوشحالی کی جانب رواں دواں ہوسکے۔انہوں نے کہاکہ ایک طویل عرصے کے بعد ملک میں پاک چین اقتصادی راہداری جیسے بڑے منصوبے سے امید کی کرن پیدا ہوئی ہے جس کے بعد پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک مستحکم وخوشحال ریاست کے طور پر جانا جائے گا اور عوام کے لئے روز گاراور کاروبار کے بے شمار مواقع بھی نکلیں گے۔
ہماری برآمدات کونئی منڈیاں ملیں گی اور تجارت کوفروغ حاصل ہوگا۔حکومت پاکستان دیگر جماعتوں کے تحفظات کوجلدازجلد ختم کرتے ہوئے منصوبے پر کام شروع کرے تاکہ راہداری منصوبے کو بروقت مکمل کیا جاسکے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندرسے گہری ہے۔چین نے ہمیشہ پاکستان اور اس کے عوام کا ساتھ دیا۔راہداری منصوبے پاک چین دوستی کامنہ بولتا ثبوت ہے۔
پاک چین اقتصادی راہداری ملکی ترقی وخوشحالی کاضامن قومی منصوبہ ہے جس کے ثمرات بلاتفریق تمام صوبوں اور پوری قوم کوملیں گے۔میاں مقصود احمد نے مزیدکہاکہ اقتصادی راہداری کے منصوبے کومتنازعہ بنانے سے ملک وقوم کواس کاسخت نقصان ہوگا۔ماضی میں بھی کالاباغ ڈیم جیسے عظیم منصوبوں کوسیاسی بناکر سرد خانے میں ڈال دیاگیا تھا جس کاخمیازہ توانائی بحران،آبی بحران اور بے روزگاری کی شکل میں آج قوم بھگت رہی ہے۔اقتصادی راہداری منصوبے کوکالاباغ باغ ڈیم کی طرح سیاسی بنانے سے گریز کیاجائے اور اس کے لئے ہم سب کو ملی اتحادویکجہتی کامظاہرہ کرنا ہوگا۔بھارت نہیں چاہتا ہے کہ یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچے یہی وجہ ہے کہ وہ کالاباغ ڈیم کی طرح اسے بھی رکواناچاہتا ہے۔حکومت پاکستان اپنی آئینی وقانونی ذمہ داریوں کواداکرے۔ملک خوشحال ہوگا توعوام کی زندگی آسودہ ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
-
پا کستا ن کے تیسرے بڑے شہر فیصل آبا د میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاگوادر میں معصوم مزدورں کے قتل پر افسوس کا اظہار
-
ساہیوال،شور روم مالک کا اغوا جعلی پولیس افسر نے بھتہ لے کر چھوڑ دیا،مقدمہ درج ،تین گرفتار
-
خطے میں امن صرف ایک قابل عمل، خودمختار اور ملحقہ فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی یقینی بنایا جا سکتا ہے،وزیر خارجہ اسحاق ڈار
-
پولیس ہیلپ لائن 15 کو انٹیلی جنس ایجنسیوں سے منسلک کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.