پاکستان میں پٹرول ،ڈیزل کی قیمتیں خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں اب بھی کم ہیں،شہزادی عمرزادی ٹوانہ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک منتقل کرنا صوبوں کی ذمہ داری ہے،پارلیمانی سیکرٹری پٹرولیم و قدرتی وسائل کاقومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب

منگل 12 جنوری 2016 19:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جنوری۔2016ء) پارلیمانی سیکرٹری پٹرولیم و قدرتی وسائل شہزادی عمرزادی ٹوانہ نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں اب بھی کم ہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اشیاء خورونوش اور ٹرانسپورٹ کرایوں بارے ثمرات منتقل کرنا صوبوں کی ذمہ داری ہے۔

منگل کو قومی اسمبلی میں صاحبزادہ طارق اﷲ کے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل نہ کرنے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری شہزادی عمر زادی ٹوانہ نے کہا کہ ہر ماہ کے اختتام پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جاتا ہے۔ پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کے نرخ خطہ کے ممالک کے مقابلے میں اب بھی کم ہیں۔

(جاری ہے)

شہزادہ عمر زادی ٹوانہ نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات پر کسٹم ڈیوٹی‘ لیوی اور جنرل سیلز ٹیکس لگایا جاتا ہے۔ گزشتہ دو روپے لٹر قیمت میں اضافہ عوام تک منتقل نہیں کیا گیا۔ پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اشیاء خوردونوش اور ٹرانسپورٹ کرایوں کے حوالے سے ثمرات منتقل کرنا صوبوں کی ذمہ داری ہے۔ ایف بی آرکی طرف سے 1.31 کسٹم ڈیوٹی 9.77 لیوی‘ اس کے علاوہ 14 فیصد جنرل سیلز ٹیکس لگایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :