شہداء کی یادگارقائم کرنے کے لئے پلوامہ کے عوام کی کوششیں قابل تقلید ہیں، یاسمین راجہ

منگل 12 جنوری 2016 16:34

سرینگر۔ 12 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 جنوری۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں مسلم خواتین مرکز کی سربراہ یاسمین راجہ نے پلوامہ کے حریت پسند عوام کو عزم واستقامت اور صبر و استقلال دکھانے پر خراج ِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کے ساتھ عقیدت اور ان کی یادگارقائم کرنے کے لئے پلوامہ کے عوام کی کوششیں قابل ستائش اور قابل تقلید ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق یاسمین راجہ نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں پلوامہ میں لوگوں پر ظلم و جبر ڈھانے ،بلاجواز گرفتاریاں کرنے اور شہداء کی یادگار قائم کرنے کی اجازت نہ دینے پر قابض انتظامیہ کی شدید مذمت کی ۔ انہوں نے پلوامہ کے حریت پسند عوام کے ساتھ اپنی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ یاسمین راجہ نے کل سرینگر کے علاقے زکورہ میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوان سجاد احمد بٹ کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے اُن کے بلندی درجات کے لیے دعا کی۔

اُنہوں نے شہید سجاد احمدبٹ کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اوریکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اُن کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔یاسمین راجہ نے مجاہد کمانڈر شہید سجاد احمد کینو کی والدہ کی وفات پربھی اُن کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کی مغفرت کے لئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :