حکومت پہلے مشرقی روٹ کو مکمل کرنا چاہتی ہے‘ صرف سڑک بننے سے فائدہ نہیں دیگر سہولیات بھی ملنی چاہئیں‘ اورنج ٹرین پر 160ارب روپے ضائع کئے جارہے ہیں‘ اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کو پہلے مکمل کیا جائے

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی غلام احمد بلور سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو

منگل 12 جنوری 2016 16:17

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جنوری۔2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت پہلے مشرقی روٹ کو مکمل کرنا چاہتی ہے‘ صرف سڑک بننے سے فائدہ نہیں دیگر سہولیات بھی ملنی چاہئیں‘ اورنج ٹرین پر 160ارب روپے ضائع کئے جارہے ہیں‘ اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کو پہلے مکمل کیا جائے۔ وہ منگل کو پشاور میں غلام احمد بلور سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کے سات اور بلوچستان کے پانچ اقتصادی زونز کے لئے کوئی پیسہ نہیں دیا۔ حکومت صرف اعلان کا لالی پوپ دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاہور میں اورنج ٹرین پر 160ارب روپے ضائع کئے جارہے ہیں حکومت عوام کا پیسہ ضائع کررہی ہے۔

کرپشن ایک ناسور ہے اس کے خاتمے کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ کرپشن سندھ سمیت دیگر صوبوں میں بھی ہورہی ہے۔ ہم نے اپنی حکومت میں وفاق کو مضبوط کیا۔ موجودہ حکومت کمزور کررہی ہے۔ بے اعتمادی بڑھ رہی ہے ہم نے حکومت کا ساتھ دے کر اعتماد کی فضا قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پہلے مشرقی روٹ کو مکمل کرنا چاہتی ہے اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کو پہلے مکمل کیا جائے