افغان صوبہ نورستان میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑ پ میں 6 پاکستانی طالبان ہلاک

منگل 12 جنوری 2016 16:16

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جنوری۔2016ء ) افغانستان کے صوبہ نورستان میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑ پ میں 6 پاکستانی طالبان ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

افغان میڈیا کے مطابق ا یک سرحدی پولیس کمانڈر نے بتایا ہے کہ جھڑپ نورستان صوبہ کے ضلع کمدیش میں اس وقت ہوئی جب طالبان کے ایک گروپ نے سیکورٹی پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا ۔جھڑپ کے دوران 6 پاکستانی طالبان مارے گئے ۔بارڈ پولیس کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ جھڑپ کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز یا شہریوں کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔