شہریوں کی سوئی گیس حکام کیخلاف نعرے بازی ، مظاہرین نے احتجاج کے دوران گیس کے بل بھی نذر آتش کر دئیے

منگل 12 جنوری 2016 16:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جنوری۔2016ء) صوبائی دارلحکومت لاہورمیں گیس کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ ، مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے گیس کے بل بھی نذر آتش کر دیئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے یتیم خانہ، سکیم مور،مرغزار کالونی ،علامہ اقبال ٹاون میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ،حتجاجی مظاہرے میں شہریوں نے سوئی گیس حکام کیخلاف نعرے بازی کی ، مظاہرے میں شامل لوگوں کا کہنا تھا کہ گیس کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث ان کے گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں اور بچے بھوکے پیٹ گھروں میں بیٹھے ہیں۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ لکڑیاں بھی مہنگی ہونے کی وجہ سے انہیں کھانا باہر سے خریدنا پڑ رہا ہے جس سے گھر کا سارا بجٹ بھی ڈسٹرب ہو رہا ہے۔ احتجاجی مظاہرے میں شامل شہریوں نے اس موقع پر گیس کے بل بھی نذر آتش کئے۔

متعلقہ عنوان :