اپنی پرفارمنس سے ٹیم میں جگہ بنانے کی بھرپور کوشش کروں گا :سلمان بٹ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 12 جنوری 2016 15:24

اپنی پرفارمنس سے ٹیم میں جگہ بنانے کی بھرپور کوشش کروں گا :سلمان بٹ

کراچی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار12جنوری- 2016ء) سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ سابق اوپنر سلمان بٹ نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ قومی ون ڈے کپ میں اپنی پرفارمنس سے سلیکٹر ز کو انہیں قومی ٹیم میں شامل کرنے پر مجبور کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔

(جاری ہے)

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں قومی ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ وہ 5سال کے عرصے کے بعد کرکٹ کے میدانوں میں واپسی کررہے ہیں جو آسان کام نہیں تھا ، انہیں امید ہے کہ وہ اچھی کاکردگی کا سلسلہ جاری رکھیں گے ، ان کا کام پرفارمنس دینا ہے اور ٹیم میں لینا یا نہ لینا سلیکٹرز کا کام ہے ۔شاہد آفریدی کی جانب سے اپنے بارے میں دیئے گئے ریمارکس پر ان کا کہنا تھا کہ آل راؤنڈر ان کے بڑے بھائیوں کی طرح ہیں اس لیے کچھ بھی کہ سکتے ہیں ۔