تاجدارِکائنات کی آمد سے دنیا کو شعور و آگہی کی نعمت عطا ہوئی۔صاحبزادہ زبیر نقشبندی

منگل 12 جنوری 2016 15:18

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جنوری۔2016ء) تحریک منہاج القرآن کوٹ عباس شہید کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفےٰ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کے شاگردِرشید علامہ صاحبزادہ محمد زبیر نقشبندی نے کہا ہے کہ تاجدارِ کائنات کی آمد سے دنیا کو شعور و آگہی کی نعمت عطا ہوئی۔سرکار دوجہاں کی آمد سے قبل دنیا ظلمت و گمراہی کے عمیق گڑھے میں گری ہوئی تھی مگر آمد مصطفےٰ سے وہ تمام اندھیرے روشنی میں تبدیل ہوگئے۔

میلاد مصطفےٰ نے غلامی میں جکڑی انسانیت کو حریت فکر سے مالا مال کیا۔

(جاری ہے)

آج بھی اگر ہم معاشرے میں انقلاب چاہتے ہیں تو اس کیلئے ہمیں سیرت مصطفےٰ سے روشنی حاصل کرنا ہوگی،دنیا کے ہر ظلم و ستم کے خلاف آواز بلند کرنا ہوگی ورنہ یہ زوال امت مسلمہ کا مقدر رہے گا۔محفل میلاد سے راؤ محمد عارف رضوی،علامہ حافظ علی حسن اور علامہ محمد یامین مصطفوی نے بھی خطاب کیا۔ذیشان علی قادری ،محمد طاہر،محمد حسنین اور راؤ خاور علی خالد نے ہدیہ نعت شریف پیش کیا۔محفل میلاد میں پاکستان عوامی تحریک کے رہنما راؤ وقاراحمد،چوہدری محمد اکرم گجر نمبردار،قاری محمد اعجاز قادری،راؤ عظمت علی،راؤ آصف علی رزاقی،طاہر زمان،راشد احمد علی اور دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :