نندی پور پاور پراجیکٹ نے بجلی کی پیداوار شروع کر دی

منگل 12 جنوری 2016 15:06

نندی پور پاور پراجیکٹ نے بجلی کی پیداوار شروع کر دی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جنوری۔2016ء) نندی پور پاور پراجیکٹ نے بجلی کی پیداوار شروع کر دی،بجلی پیدا ہونے سے لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں ایک گھنٹہ کمی آئے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو نندی پور پاور پراجیکٹ سے بالآخر بجلی کی پیداوار شروع ہو گئی ہے، نندی پور پاور پراجیکٹ اپنی صلاحیت سے زائد بجلی پیدا کر رہا ہے،اس پراجیکٹ کی پیداواری صلاحیت 425میگاواٹ ہے لیکن اس سے 456میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے جس سے ملک میں لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں ایک گھنٹہ کمی آ جائے گی۔

متعلقہ عنوان :