دیپیکا پڈکون نے سلمان خان کیساتھ کام کی خواہش ظاہر کر دی

منگل 12 جنوری 2016 14:57

دیپیکا پڈکون نے سلمان خان کیساتھ کام کی خواہش ظاہر کر دی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جنوری۔2016ء) بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈکون نے دبنگ اداکار سلمان خان کیساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کر دی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وقت کیساتھ ساتھ انہوں نے اپنے کیرئیر اور خود میں بھی بہتر تبدیلیاں پائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے کام وقت کیساتھ مزید بہتر کرنے کی کوشش کر رہی ہیں کیونکہ انہوں نے فلموں سے محبت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شائد لوگ میری زندگی کو مجھ سے بہتر جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنا ائندہ پراجیکٹ سلمان خان کیساتھ کرنے کی خواہاں ہوں۔

متعلقہ عنوان :