پیرمحل ، نامعلوم نوسربازوں نے ایک شخص کو بینک سے تنخواہ نکلواکر نکلتے ہوئے لوٹ لیا

منگل 12 جنوری 2016 14:23

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جنوری۔2016ء)نامعلوم نوسربازوں نے ایک شخص کو بینک سے تنخواہ کی رقم نکلواکر نکلتے ہوئے لوٹ لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق اپرکالونی کا رہائشی اسامہ مرتضیٰ ولد غلام مرتضیٰ نیشنل بنک پیرمحل سے اپنی والدہ کی تنخواہ لے کر نکلا تو چار کس نامعلوم نوسربازوں نے 40ہزار310 روپے لوٹ لیے اور فرارہوگئے تھانہ پیرمحل پولیس نے تحریری درخواست پر نامعلوم نوسربازوں کے خلاف کاروائی شروع کردی ۔