پنجگور غریب آباد کشتی چوک کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ،ایک شخص شدید زخمی

منگل 12 جنوری 2016 14:23

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جنوری۔2016ء) پنجگور غریب آباد کشتی چوک کے قریب ڈکیتی مزاہمت پر ڈاکوؤں کی فائیرنگ ایک شخص شدید زخمی ڈاکو کار نقدی مبوائل دیگر اشیاء چھین کر فرار تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقہ چتکان غریب آباد کشتی چوک کے قریب ڈاکوؤں کی دوسری بڑی واردات ڈاکو سکول ٹیچر محمد گل کی کار گاڈی چھین کر مزاہمت کے دوران فائیرنگ کرکے سکول ٹیچر محمد گل کے ساتھی ذبیر نامی شخص کو شدید ذخمی کرکے سکول ٹیچر کی کار گاڈی نقدی مبوائل اور دیگر اشیا ء لوٹ کر فرار ہوگئے ساتھی ذخمی کو تشویش ناک حالت مین پوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں انکی حالت تشوشناک ہونے کے باعث بزریعہ ایمبولینس کراچی منتقل کیا گیا واضع رہے کہ غریب آباد کشتی چوک میں یہ دوسری بڑی ورادت ہے جہاں ایک ہفتے کے دوران تین گاڈیاں چھین لیا گیا ہے مگر اب تک کوئی ڈاکو یا چور پولیس کے ہاتھ نہیں آیا ہے پنجگور میں کچھ مہینے چوری کی وارداتوں میں کمی کے بعد ایک بار پھر چوری کے وارداتوں مین اضافہ ہوچکا ہے جس شہریوں کو شدید تشویش لاحق ہے۔

متعلقہ عنوان :