ریٹائرڈ وفاقی سرکاری ملازمین کو پنشن کی ادائیگی براہ راست بینک اکاؤنٹس کے ذریعے کرنے کا فیصلہ

منگل 12 جنوری 2016 14:18

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جنوری۔2016ء)مرکزی حکومت نے ریٹائرڈ وفاقی سرکاری ملازمین کو پنشن کی ادائیگی براہ راست ان کے بینک اکاؤنٹس کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کر لیا،پہلے مرحلے میں 31 مارچ سے قبل گریڈ 17 سے 22 تک کے تمام ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو پنشن کی ادائیگی کیلئے براہ راست ان کے فراہم کردہ بینک اکاؤنٹس میں کرنے کے سسٹم پر منتقل کر دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں نیشنل بینک کی تمام برانچوں میں سہولیاتی کاؤنٹرز قائم کرنے کے احکاما ت جاری کر دئیے گئے ہیں جہاں سے اس سہولت سے مستفید ہونے کے بارے میں مکمل معلومات اور ضروری دستاویزات بھی دستیاب ہوں گی جبکہ اے جی پی آر کے دفتر سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو کسی بھی بینک کی برانچ میں پنشن اکاؤنٹ کھلوانے کی سہولت حاصل ہوگی جبکہ چیک یا اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے بھی پنشن وصول کرنے کی سہولت حاصل ہوگی۔