ارفع کریم کی چوتھی برسی پرسوں منائی جائے گی

منگل 12 جنوری 2016 14:05

فیصل آباد ۔12 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 جنوری۔2016ء)دنیا کی کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ارفع کریم رندھاوا کی چوتھی برسی 14 جنوری کو منائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ارفع کریم نگر فیصل آباد سمیت ملک بھر میں خصوصی تعزیتی تقریبات کاانعقاد کیاجائیگا۔ اس موقع پر الیکٹرانک میڈیا مختلف پروگرام جبکہ پرنٹ میڈیا مختلف فیچر شائع کریگا۔