ایشیائی گیمز میں گولڈ میڈلسٹ بھارتی سکواش کھلاڑی گردہ بیچنے پر مجبور

منگل 12 جنوری 2016 14:03

ایشیائی گیمز میں گولڈ میڈلسٹ بھارتی سکواش کھلاڑی گردہ بیچنے پر مجبور

بجنور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جنوری۔2016ء) جنوبی ایشیائی گیمز میں شرکت کے لیے بھارت کے گولڈ میڈلسٹ سکواش کھلاڑی روی ڈکشٹ نے گردہ نیلامی کی مہم شروع کر دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 20 سالہ روی ڈکشٹ نے 2010 کے جونئیر ایشین گیمز میں بھارت کے لیے گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔روی ڈکشٹ نے کہا کہ " میں گزشتہ دس سال سے اسکواش کھیل رہا ہوں، کئی بڑے ٹورنامنٹ میں بھارت کی نمائندگی کرنے اور میڈلز حاصل کرنے کے باوجود مجھے اپنے اسکواش کیرئر کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر لے جانے کے لیے کوئی معاونت نہیں ملی"۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ اگلے ماہ گوہاٹی میں گیمز کا انعقاد ہورہا ہے اور میں ہندوستان کی نمائندگی کررہا ہوں لیکن ٹورنامنٹ کی تیاری کے لیے میرے پاس مالی وسائل اتنے نہیں ہیں کہ میں آسانی سے تیاری کرسکوں۔میرے گردے کی قیمت 8 لاکھ روپے ہے، میں مالی مشکلات کے باعث کھیل میں اپنی توجہ بھی کھو چکا ہوں اور میں اپنا گردہ بیچنے کے لیے تیار ہوں اگر کسی کو ضرورت ہو تو مجھ سے واضح رہے ڈکشٹ کا گردہ بیچنا ہندوستانی میں غیر قانونی عمل ہے۔جنوبی ایشیائی گیمز کا انعقاد اگلے ماہ فروری میں ہندوستان کے شہر گوہاٹی میں ہوگا جس میں پاکستان سمیت جنوبی ایشیائی ممالک کے ایتھلیٹ شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :