گوجرانوالہ ، پولیو ٹیم پر فائرنگ ، 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی

منگل 12 جنوری 2016 13:59

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جنوری۔2016ء) نامعلوم مسلح افراد کی انسداد پولیو مہم کی ٹیم پر فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے حملہ فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ سیالکوٹ روڈ پر پولیو ٹیم قطرے پلانے کے لئے جا رہی تھی کہ مسلح افراد نے اچانک ان پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں دو سیکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو مقامی ہسپتال میں طبی امداد کے لئے منتقل کر دیا گی اہے جبکہ دیگر پولیو مہم کے ارکان معجزانہ طور پر محفوظ رہے واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ۔ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن طبی امداد دینے کی ہدایت کی ہے وزیر اعلی نے سیکیورٹی اداروں کو حکم دیا کہ حملہ آور کو ہر قیمت پر گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دی جائے انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیم پر فائرنگ کرنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں اور ایسے عناصر پاکستان کو پولیو سے پاک اور ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے ان کا قلع قمع کیا جانا چاہئے ۔

متعلقہ عنوان :