ایم اے جناح روڈ پر سیوریج کا پانی جمع ہونے پر بد ترین ٹریفک جام ، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

منگل 12 جنوری 2016 13:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جنوری۔2016ء) ایم اے جناح روڈ پر سیوریج کا پانی جمع ہونے پر بد ترین ٹریفک جام کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ، انتظامیہ کی جانب سے پانی کی نکاسی کے کسی قسم کے اقدامات نہیں کیئے جارہے۔

(جاری ہے)

کراچی کی مصروف ترین شاہراہ ایم اے جناح روڈ پر تبت سینٹر سے ریڈیو پاکستان تک سیوریج کا پانی جمع ہے جس سے ایک طرف علاقے میں شدید تعفن اور گندگی پھیل رہی تو دوسری جانب ٹریفک روانی بھی شدید متاثر ہو رہی ہے جس کے باعث ایم جناح روڈ کے صدر سے ٹاور جانے والے ٹریفک جام ہے جس میں صبح اور شام کے اوقات میں اضافہ ہورہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ تین دن سے سوریج کا پانی سڑک پر بہہ رہا ہے ، اطراف کے دکان داروں نے متعدد بار شکایات بھی کی ہیں لیکن انتظامیہ کی جانب سے پانی کی نکاسی کے لیئے کسی قسم کے اقدامات نہیں کیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :