نیشنل ایکشن پلان کے تحت سندھ میں 6711 مدارس کی جیو ٹیگنگ مکمل

منگل 12 جنوری 2016 13:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جنوری۔2016ء) نیشنل ایکشن پلان کے تحت سندھ میں 6711 مدارس کی جیو ٹیگنگ مکمل کر لی گئی۔ جیو ٹیگنگ سے متعلق رپورٹ ایپکس کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق کراچی کے 2493 اور حیدرآباد کے 1391 مدارس جیو ٹیگ کیے گئے۔

(جاری ہے)

جیو ٹیگ کیے گئے مدارس میں میرپورخاص کے 767، سکھر کے 1065 اور لاڑکانہ 995 مدارس بھی شامل ہیں۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ رجسٹرڈ مدارس میں سے 1164 کا وجود ہی نہیں، جبکہ سروے کے دوران 898 مدارس غیررجسٹرڈ نکلے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جیو ٹیگنگ سے متعلق رپورٹ ایپکس کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے گی، اور ایپکس کمیٹی سے غیررجسٹرڈ مدارس کے خلاف کارروائی کی اجازت طلب کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :