کراچی ،تیزرفتار بس الٹنے سے 18افراد زخمی

منگل 12 جنوری 2016 13:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جنوری۔2016ء) موچکولی چڑھائی کے قریب تیزرفتار بس الٹ گئی حادثے میں 18افراد زخمی ہوگئے بس فیکٹری کے ملازمین کوکراچی سے حب لے کرجارہی تھی،تفصیلات کے مطابق منگل کے روزموچکوکے علاقے لکی چڑھائی کے قریب تیزرفتار بس ڈرائیور سے بے قابوہوکر الٹ گئی جس کی اطلاع پولیس اورامدادی ٹیموں کودی گئی پولیس نے موقع پرپہنچ کرزخمیوں کوبس سے نکال کرطبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا،پولیس نے بتایا کہ مذکورہ حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا اورمذکورہ حادثے کے نتیجے میں 18افراد زخمی ہوئے ہیں جس میں خواتین بھی شامل ہیں پولیس کامزید کہنا ہے کہ بس فیکٹری کے ملازمین کوکراچی سے حب لے جارہی تھی۔

متعلقہ عنوان :